سلام پاکستان

More in this category →

پاکستان تاریخ کے جھروکے سے

More in this category →

کیا آپ جانتے ہیں

More in this category →

ضمیمہ

  • سعودی عربیہ ریاض میں دو کتابوں کی تقریب رونمائی

    ریاض میں دو کتابوں کی تقریب رونمائی

    ریاض(سعید جاوید مغل سے) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر محمد نعیم خان نے کہا ہے کہ اسلام عدم تشدد اور برداشت کا درس دیتا ہے ،اسلام کی حقیقی دعوت تبلیغ سے پھیلی ہے اور دارالسلام اس فریضے کو بحسن بخوبی انجام دے رہا ہے،وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں دارالسلام کے زیراہتمام کینیڈین مصنف لقمان ناجی کی کتاب دی گرین مسلم ،دی کسٹوڈین آف دی ارتھ اور عبدالمالک مجاہد کی کتاب سیدنا ابوبکر صدیق کی زندگی کے سنہری واقعات کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے تھے ۔محمد نعیم خان نے کہا کہ وہ دین اسلا م کی دعوت کو سمجھنے کے لئے مطالعے کی عادت ڈالیں دارالسلام کا کتابوں کی دنیا میں جدت کو متعارف کرانے میں مرکزی کردار ہے۔ دارالسلام کے مدیر موصول عبدالمالک مجاہد مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے نہایت محنت سے اس ادارے کی آبیاری کی ہے

    Read more →
  • سعودی عربیہ

    ریاض راٹھور کو اے این پی کی مبارکباد

    ریاض( نمائندہ خصوصی) عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کے قائم مقام صدر ظہور خان،نائب صدر حبیب یونس،میڈیا سیکرٹری بہرام اوڈیگرام، محمد انعام خان، محمد ابراہیم خان، سرفروش خان دیشانی ، پشتوادبی تنظیم پام کے صدر غلام حیدر حیدر اور چیئرمین عبدالقادر صیاد اور دیگر راہنماؤں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں پپلز پارٹی ریاض کے حالیہ انتخابات میں مشیر پی پی سعودی عرب اور سابق صدر محمد ریاض راٹھور کو پارٹی کی طرف سے بلا مقابلہ صدر مقرر کرنے پرمسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد دی ہے

    Read more →
  • سعودی عربیہ شاہ جہاں شیرازی کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد

    شاہ جہاں شیرازی کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد

    ریاض(بیورو رپورٹ) پاکستانی صحافیوں، أدیبوں اور شعراء کی نمائندہ تنظیم پاکستان رائٹرز کلب ریاض کا ایک اجلاس ہوا ۔ جس میں پختون کیمونٹی اور پشتو أدبی تنظیم پختونخوا أدبی ملگری(پام)سعودی عرب کی طرف سے کیمونٹی کے لئے اعلی صحافتی خدمات پرپاکستان رائٹرز کلب کے میڈیا سیکرٹری شاہ جہاں شیرازی کو ایوارڈ سے نوازنے پر شاہ جہاں شیرازی کو مبارک باد دی گئی ۔اور کلب کے صحافتی وأدبی خدمات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کلب کے رکن کو اعزاز سے نوازنے پرپختون کیمونٹی اورپشتو أدبی تنظیم پختون خوا أدبی ملگری(پام)سعودی عرب کا شکریہ أدا کیا اور تنظیم کے اس فیصلے کو سراہا ۔

    Read more →
  • سعودی عربیہ سمندر پار پاکستانی رقم قانونی ذرائع سے بھیجیں، خالد بن شاہین

    سمندر پار پاکستانی رقم قانونی ذرائع سے بھیجیں، خالد بن شاہین

    ریاض(نمائندہ خصوصی)نیشنل بینک أف پاکستان کے سینئر ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ ،گلوبل ہوم ریمیٹنس گروپ چیف اور چیئرمین نیشنل ایکس چینج کمپنی خالد بن شاہین نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملک کی ترقی اور معشیت کو سہارا دینے میں اہم کردار أدا کر رہے ہیں۔ گزشتہ سال سمندر پار پاکستانیوں نے بارہ ارب ڈالرسے زیادہ سرمایہ پاکستان منتقل کیا ہے جبکہ سب سے زیادہ تر سیلاتِ زر سعودی عرب سے بھیجی جارہی ہے جو گزشتہ چار مہینوں میں ایک ارب ڈالر سے زائد ہوگئی ہے ۔ پاکستان میں ترسیلاتِ زر کو فوری فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے نیشنل بینک نے قابلِ قدر اقدامات کئے ہیں

    Read more →
  • سعودی عربیہ شاہ جہاں شیرازی کیلئے پام کا ایوارڈ

    شاہ جہاں شیرازی کیلئے پام کا ایوارڈ

    ریاض(نمائندہ خصوصی)پختون کیمونٹی اور پشتو أدبی تنظیم پختونخواہ أدبی ملگری(پام)سعودی عرب کی طرف سے پاکستانی کیمونٹی کے لئے اعلی صحافتی خدمات انجام دینے پر پاکستان رائٹرز کلب ریا ض کے میڈیا کوأرڈینیٹر شاہ جہاں شیرازی کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پام کے صدر ممتاز صحافی وادیب غلام حیدر حیدراور چیئرمین ماہنامہ وطن کے چیف ایڈیٹر شاعر وأدیب عبدالقادر صیاد نے ایک تقریب میں ایک ایوارڈ دیا۔ تقریب میں قائم مقام سفیرِ پأکستان خیام اکبر ،کیونٹی ویلفیئر أتاشی ڈاکٹر کاظم نیاز ،پی پی پی سعودی عرب کے چیف کوأرڈینیٹڑ محمد اصغر قریشی ، عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کے صدر ظہور احمد خان اور پأ کستان رائٹرز کلب کے صدر چوہدری رحمت علی کے علاوہ شعراء أدیبوں اور سیاسی وسماجی تنظیموں کے عہدیدار بڑی تعداد میں موجود تھے۔

    Read more →
  • سعودی عربیہ ایک شام اِرشاد سلیم کے نام

    ایک شام اِرشاد سلیم کے نام

    ریاض (نمائندہ خصوصی) ممتاز صحافی و کالم نگار اور پاکستان رائٹرز کلب ریاض سعودی عرب کے پیٹرن اِن چیف اِنجینئیرسید فیض النجدی نے پاکستانی نژاد امریکی صحافی ،ادیب، شاعر،مصور اور تجزیہ نگار ایڈیٹر ان چیف ویب میگزین دیس پر دیس اِنجینئیرارشاد سلیم کے اعزاز میں ایک معلوماتی وفکری نشست بعنوان پاکستان کی سیاسی ، دفاعی اور معاشی حالات اور سیاسی پارٹیوں کا تقابلی جائزہ ۔کا مقامی ہوٹل میں انعقاد کیا ۔اس معلوماتی وفکری نشست کے مہمانِ خصوصی ایڈیٹرا ن چیف ویب میگزین دیس پر دیس اِنجینئیرارشاد سلیم اور مہمانانِ اعزازی ارکان اُ و پی ایف بورڈ أف گورنرزاصغر علی قریشی(چیف کوأرڈینیٹرپی پی پی برائے سعودی عرب)اور شمشاد علی صدیقی(چیف کوأرڈینیٹرمحبانِ پاکستا ن بر ائے مشرق وسطی) تھے۔

    Read more →
  • ایمن ظہیر...... سعودی عرب سعودی عربیہ انتخابات اور آج کا نوجوان

    انتخابات اور آج کا نوجوان

    مملکتِ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی نوجوان موجودہ سیاسی قیادت اور ملکی حالات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں ۔ اس ضمن میں نوجوانوں کے سامنے جب یہ سوال رکھا گیا کہ اُن کے خیال میں آنے والے الیکشن میں کون سی جماعت منتخب ہوگی اور کس حد تک کرپشن و بدعنوانی سے ملک کو چھٹکارا دلاسکے گی؟ تو اس کا جواب انہوں نے کچھ یوں دیا۔

    Read more →
  • سعودی عربیہ

    اے این پی سعودی عرب ملالئی یوسف زئی کو شیلڈ دے گی

    ریاض(نمائندہ خصوصی)عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب کا ایک اِجلاس سرہ مانئی ریاض میں زیرِ صدارت ظہور احمد قائم مقام صدر منعقد ہوا ۔اجلاس میں حالیہ پارٹی انتخابات میں مرکزی، صوبائی اور ضلعی سطح پر قائدین کی انتخاب پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قائد اسفند یار ولی خان اور مرکزی وصوبائی قائدین پربھر پور اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔اور تمام نو منتخب قائدین کو مبارک باد دی گئی۔اجلاس میں فخرِ افغان خان عبدالغفار خان المعروف باچا خان اور رہبرِ تحریک خان عبدالولی خان کی برسی حسبِ روایت منانے کے لئے کمیٹی تشکیل دے کر ۲۶ جنوری کو برسی کے موقع پر ایک پُر وقار تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیاگیا

    Read more →
  • سعودی عربیہ پیپلزپارٹی نے لوگوں کو جینے کا ہنرسکھایا۔ مقررین

    پیپلزپارٹی نے لوگوں کو جینے کا ہنرسکھایا۔ مقررین

    ریاض(نمائندہ خصوصی)پاکستان پپلز پارٹی ریاض ریجن کے زیرِ اہتمام مقامی ہوٹل میں پارٹی کی یومِ تاسیس اورسابق خاتونِ اول بیگم نصرت بھٹو کی انتقال پر ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے صدرملک فقیر محمد اعوان نے کی۔ تقریب کے مہمانان خصوصی پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کے نائب صدر سردار شیرافضل اورپی پی پی سعودی عرب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اِنجینئر فیاض علی خان تھے۔ تقریب کا باقاعدہ أغاز قاری عبدالوہاب نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ چوہدری طارق محمودایڈووکیٹ نے نظامت کی فرائض أدا کرتے ہوئے تقریب کے انعقاد پر تفصیلی روشنی ڈالی

    Read more →
  • سرورق سعودی عربیہ نائیکوپ کیلئے درخواست دینے والوں کو آخری انتباہ

    نائیکوپ کیلئے درخواست دینے والوں کو آخری انتباہ

    ریاض(نمائندہ خصوصی ) سفارت خانہ پاکستان ریاض کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایسے تمام خواتین و حضرات جنھوں نے دسمبر ۲۰۱۰ء سے قبل انگریزی شناختی کارڈ (نایئکوپ) کے لئے درخواستیں سفارت خانہ پاکستان ریاض میں جمع کرائی تھیں اور ابھی تک اُنھوں نے اپنی تیار شدہ کارڈوصول نہیں کئے ہیں ایسے خواتین وحضرات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پندرہ دسمبر ۲۰۱۱ء تک ہر حالت میں اپنے کارڈز وصول کریں ورنہ اتمام کارڈز نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام أباد واپس بھیجوا دئیے جائیں گے۔

    Read more →
  • سعودی عربیہ پاکستانیوں کے جذبہ ایثار قابل ستائش ہے۔ محمد نعیم خان

    پاکستانیوں کے جذبہ ایثار قابل ستائش ہے۔ محمد نعیم خان

    یاض(نمائندہ خصوصی) سعودی عرب میںِ پاکستان کے سفیر محمد نعیم خان نے کہا ہے کہ ملک میں حا لیہ سیلاب سے متاثرہ بھائیوں کی مالی اِمداد اور بحالی کے لئے فنڈاِکٹھأ کر نے کی مہم میں سعودی عرب میںِ مقیم پأکستانیوں نے جو کردار ادا کیا ہے وہ نہ صرف قابلِ ستائش ہے بلکہ أنے والے وقتوں کے لئے ایک ناقابلِ فراموش مثال ہے۔ سعودی عرب میںِ کیمونٹی کے ایثار اور جذبہ حب الوطنی کوحکومت اور وزیرِاعظم سے اپنی ملاقات میں بھر پور اُجاگر کریں گے۔

    Read more →
  • سرورق سعودی عربیہ تنازع کشمیر حل کئے بغیر پاک بھارت دوستی پائیدار نہیں ہوسکتی۔ یاسین ملک

    تنازع کشمیر حل کئے بغیر پاک بھارت دوستی پائیدار نہیں ہوسکتی۔ یاسین ملک

    ریاض(نمائندہ خصوصی )جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چئیر مین اور ممتاز کشمیری راہنماء یاسین ملک نے کہا ہے کہ تنازع کشمیر پر عالمی برادری اور خصوصا مغرب کی سرد مہری مجرمانہ غفلت اور روئے کے مترادف ہے ۔ ہندوستان کو امن وسلامتی کی ضرورت کے پیش نظر مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے مذکرات کے میز پر بیٹھنا ہوگا ورنہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر پاک وبھارت دوستی پائیدار نہیں ہوسکتی ۔ان خیالات کا اظہار اُ نھوں نے فریضہ حج کی أدائیگی کے بعد یہاں ایک تقر یب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا

    Read more →
  • دیگر ممالک پیرس میں عید ملن اور ادبی مشاعرہ

    پیرس میں عید ملن اور ادبی مشاعرہ

    پیرس (نمائندہ خصوصی) خوشبوؤں کے خوبصورت شہر پیرس میں تیرہ نومبر کو دریائے سین کے کنارے پر واقع پاکستانی ریسٹورنٹ مہاراجہ ملینیر میں سنٹرل کلچرل فرانکو پاکستانے ایسوسی ایشن کی صدر غزالہ بھٹی نے عید ملن پارٹی اور ایک ادبی مشاعرہ کا اہتمام کیا مشاعرہ کے انتظامات اور نظامت کے فرائض پیرس کی معروف شاعرہ سمن شاہ نے انجام دیئے مشاعرہ میں پیرس میں مقیم شعراء شمیم خان ، روحی بانو ، عاکف غنی ، ڈاکٹر وحید رزاق اور ایاز محمود ایاز نے شرکت کی

    Read more →
  • سرورق سعودی عربیہ قومی ائرلائن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے زحمت بن گئی

    قومی ائرلائن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے زحمت بن گئی

    ریاض(نمائندہ خصوصی) قومی پرچم بردار فضائی کمپنی پی أئی اے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے روز بروز زحمت بنتی جا رہی ہے ٹکٹوں کے حصول میں مشکلات سے گزر کر کوئی اپنی قومی ائرلائنزسمجھ کر سیٹ بک کرالے تو ائر پورٹ جاکر پی أئی اے کا عملہ کے ہاتھوں ذلیل و رسواء ہونا اس کا مقدر بن جاتا ہے۔ پروازوں میں تاخیر اب تو معمول بن چکی ہے۔ اس پر ستم یہ کہ ائرلائن کے عملے کی جانب سے پرواز کا صحیح وقت بتانے کی ضرورت بھی گوارہ نہیں کی جاتی ۔ ان حالات سے دلبرداشتہ تارکین وطن دیگر ائرلائنز کے ذریعے سفر پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

    Read more →
  • سرورق سعودی عربیہ لاکھوں فرزندان توحید نے حج کا رکن اعظم اداکردیا

    لاکھوں فرزندان توحید نے حج کا رکن اعظم اداکردیا

    مکہ المکرمہ (نمائندہ خصوصی)دنیا بھر سے تقریباَ تیس لاکھ کے قریب فرزندانِ توحید دینِ محمدیﷺ کے پانچویں رکن حج کی أدائیگی مکہ المکرمہ میں موجود ہیں ۔ جہاں انہوں نے آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا ۔ اور نماز ظہر اور عصر ادا کی۔ نمازوں کی ادائیگی سے قبل انہوں مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنا ، جس میں مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ نے مسلمانوں کو تلقین کی کہ وہ متحد ہوجائیں ورنہ دشمن ان پر غالب آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اور اس کا اقتصادی نظام سود سے پاک ہے۔

    Read more →
  • سعودی عربیہ عاشق حسین پاکستان رائٹر کلب کے نئے سیکرٹری جنرل مقرر

    عاشق حسین پاکستان رائٹر کلب کے نئے سیکرٹری جنرل مقرر

    ریاض(نمائندہ خصوصی)پاکستانی صحافیوں، أدیبوں اور شعراء کی نمائندہ تنظیم پاکستان رائٹرز کلب ریاض کے سیکرٹری جنرل ایمن ظہیر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے اپنی مصروفیات اور تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کی وجہ سے استعفی دیا ہے ۔ ان کی جگہ عاشق حسین کو نیا سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

    Read more →
  • سعودی عربیہ ولی عہد سعودیہ کے انتقال پر پاکستان رائٹر کلب کا تعزیتی ریفرنس

    ولی عہد سعودیہ کے انتقال پر پاکستان رائٹر کلب کا تعزیتی ریفرنس

    ریاض (نمائندہ خصوصی ) پاکستان رائٹرز کلب ریاض کا ولی عہد شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پر چوہدری رحمت علی کی صدارت میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ جس میں پاکستان رائٹرز کلب کے جملہ اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پرولی عہد شہزادہ سلطان بن عبدالعزیز آل سعودکی اسلامی امہ اور سعودی عرب کے لئے ناقابلِ فراموش خدمات کو خراجِ تحسن پیش کیا گیا۔ فیض النجدی سرپرست کلب (اعزازی) نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا برادر ملک ہے ۔ ہم یک جاں دو قالب ہیں۔ مشکل سے مشکل وقت پر ہم نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے

    Read more →
  • سعودی عربیہ صحافتی سرگرمیاں

    پاکستان رائٹر کلب ریاض کے سابق صدر احمد عابد لوہار انتقال کرگئے

    ریاض(نمائندہ خصوصی) پاکستان رائٹرز کلب کے عہدیداروں ، پاکستانی صحافیوں مختلف سیاسی ،سماجی اور ادبی تنظیموں نے پاکستان رائٹرز کلب ریاض کے سابق صدر اور صحافی حاجی احمد عابد لوہار کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو ادب کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے اور مرحوم کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کی دُعا کی ہے

    Read more →
  • سعودی عربیہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے 10 لاکھ ریال کا عطیہ

    سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے 10 لاکھ ریال کا عطیہ

    ریاض(نمائندہ خصوصی) صدرِ پاکستان کی طرف سے سندھ میں سیلاب متاثرین کی مالی تعاون ا ور آباد کاری کے لئے عالمی امداد کی اپیل پر سفیر ِپاکستان محمد نعیم خان اور سفارت خانہ پاکستان ریاض نے سعودی حکومت اور حکام سے رابطوں کے علاوہ یہاں مقیم پاکستانیوں سے اس سلسلے میں مالی تعاون کی اپیل کی اور سیلاب 2010 کے لئے بنائی گئی سفارت خانہ پاکستان اور پاکستانی کیمو نٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کو ڈپٹی ہیڈ آف دی مشن سفارت خانہ پاکستان خیام اکبر کی سربراہی میں دوبارہ فعال کردیا گیا ہے

    Read more →
  • سعودی عربیہ پاکستان رائٹر کلب ریاض کی ویب سائٹ کا افتتاح

    پاکستان رائٹر کلب ریاض کی ویب سائٹ کا افتتاح

    ریاض(نمائندہ خصوصی ) پاکستانی صحافیوں، ادیبوں اور شعراء کی نمائندہ پاکستان رائٹرزکلب ریاض کی آفیشل ویب سائٹ ،ڈبلیو۔ڈبلیو۔ڈبلیو پاکستان رائٹرزکلب ریاض ڈاٹ کام کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ ویب سائٹ کا افتتاح سعودی وزیر مہمانداری اورسعودی عرب میں پاکستانی سفیر محمد نعیم خان نے مشترکہ طور پر کیا ۔ اس سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا

    Read more →